پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بار آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

urdu sports news

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بار آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بار آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی، قطر میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے علی غاراگوزلو کو 3-5 سے شکست دے کر تیسری بار ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔محمد آصف نے اس سے قبل 2012ء اور 2019ء میں بھی عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی، اور اب یہ ان کا تیسرا عالمی اعزاز ہے۔ اس تاریخی فتح سے محمد آصف نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔سیمی فائنل میں بھی آصف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی تھی، جس سے ان کی فائنل میں رسائی ممکن ہوئی۔
urdu sports news

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے دوسری بار صدر بن گئے،277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے

جماعت اسلامی کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج، ترمیم کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دینے کی استدعا

یو بی ایل بنک میں نوکری حوالے سے اہم معلومات

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں