urdu news, Lahore dumper crushes 3 rickshaws 0

لاہور ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی، یہ واقعہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ لاہور کے علاقے آخری منٹ اسٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں غنڈی میرخان خیل میں عمر آباد کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

urdu news, Lahore dumper crushes 3 rickshaws

50% LikesVS
50% Dislikes

لاہور ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں