سیکریٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضمیر عباس کی زیر صدارت سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا چینلزکے نمائندوں سے اہم ملاقات
سیکریٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضمیر عباس کی زیر صدارت سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا چینلزکے نمائندوں سے اہم ملاقات
urdu news,Important meeting with representatives of social and digital media channels chaired by Secretary Information and Information Technology Zameer Abbas
گلگت : سیکریٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضمیر عباس کی زیر صدارت سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا چینلزکے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام میں بین المسالکی ہم آہنگی کے فروغ، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال، مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی حوصلہ شکنی کیلئے میڈیا کے کردار اور زمہ داریوں پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضمیر عباس نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے فروغ ، بین المسالکی ہم آہنگی اور سماجی رواداری، فرقہ واریت اور شر انگیزی پھیلانے والے عناصر اور مذہبی و مسلکی بحث کے سدباب کیلئے میڈیا کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کی متنوع ثقافت اور بین المسالکی ہم آہنگی
urdu news,Important meeting with representatives of social and digital media channels chaired by Secretary Information and Information Technology Zameer Abbas
کو میڈیا پلیٹ فارمز پر فروغ دینے سے خطے کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا اور خطے کی تعمیر و ترقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے اور میڈیا کو معاشرے کے مختلف طبقات میں باہمی رواداری کے فروغ اور تنازعات کے خاتمے کیلئے پل کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر سوشل میڈیا چینلز کے نمائندوں نے بھی گلگت بلتستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے میڈیا کی جانب سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے اور منافرت پر مشتمل مواد کے سدباب کیلئے کردار ادا کرنے کا بھی اعادہ کیا۔ اجلاس میں سکردو ٹی وی سے اشرف عاشور، قراقرم میڈیا نیٹ ورک سے عیسی حلیم، محاسب ڈیجیٹل سے بشارت مہند، بادشمال ویب چینل سے شہزاد حسین اور بشارت حسین، اوصاف ڈیجیٹل سے محمد زاکر، ڈیلی کے ٹو ڈیجیٹل اردو سے نزاکت علی اور وسیم بیگل، 360 میڈیا سے فہیم اختر اور وائس آف جی بی سے عرفان نے شرکت کی۔
Important meeting with representatives of social and digital media channels chaired by Secretary Information and Information Technology Zameer Abbas