شگر، رواج پولو پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے سنسنی خیز مقابلے اختتامی مرحلے میں داخل، سکردو ریڈ اور شگر ریڈ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
رپورٹ ۔ 5 سی این این نیوز
شگر، رواج پولو پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے سنسنی خیز مقابلے اختتامی مرحلے میں داخل، سکردو ریڈ اور شگر ریڈ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ جہاں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکردو ریڈ اور شگر ریڈ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پہلے سیمی فائنل میں سکردو ریڈ نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکردو ریگو کو شکست دی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شگر ریڈ نے جوش و جذبے سے بھرپور مقابلے کے بعد رواج کلب کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ شائقین کے مطابق اس بار کے مقابلے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہے، جنہوں نے پولو کے شوقینوں کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ فائنل معرکہ کل شگر آماچہ پولو گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں علاقے بھر سے شائقین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ رواج پولو پریمیئر لیگ شگر میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
