لینڈ سکیپ 3 2 1763356563254 0

ہر الیکشن میں سیاسی جماعتیں وہی پرانے اور بے اثر نعرے دہرا کر عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں بی ایس ایف
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگربلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) کے مرکزی صدر احتشام بلتستانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر الیکشن میں سیاسی جماعتیں وہی پرانے اور بے اثر نعرے دہرا کر عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
شگربلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن (BSF) کے مرکزی صدر احتشام بلتستانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر الیکشن میں سیاسی جماعتیں وہی پرانے اور بے اثر نعرے دہرا کر عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ پانچ سال تک عوامی مسائل سے لاتعلق رہنے والے سیاستدان الیکشن قریب آتے ہی اچانک خدمت کے دعوے لے کر سامنے آتے ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ احتشام بلتستانی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان خطے کی اصل طاقت ہیں اور ان کے سیاسی استحصال کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جذباتی نعروں کے بجائے کارکردگی، شفافیت اور عملی خدمات کو معیار بنا کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے، جسے شعور، ذمہ داری اور خطے کے وسیع تر مفاد کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے، بصورتِ دیگر ہر پانچ سال بعد مایوسی اور دھوکے کی وہی کہانی دہرائی جاتی رہے گی۔احتشام بلتستانی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی آگاہی کو فروغ دیں اور ایسے نمائندوں کو آگے لائیں جو واقعی عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور خطے کی ترقی کے لیے مخلص ہوں۔ہر الیکشن میں سیاسی جماعتیں وہی پرانے اور بے اثر نعرے دہرا کر عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں بی ایس ایف

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شگر 13ویں الچوڑی کرکٹ لیگ اختتام پذیر، فائنل شائین اسٹار چھورکاہ کے نام رہا

شگر، ہم خیال گروپ کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو گئی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ کا وزیر پور شگر میں خطاب

50% LikesVS
50% Dislikes

ہر الیکشن میں سیاسی جماعتیں وہی پرانے اور بے اثر نعرے دہرا کر عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں بی ایس ایف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں