لینڈ سکیپ 3 2 1763355143725 0

شگر 13ویں الچوڑی کرکٹ لیگ اختتام پذیر، فائنل شائین اسٹار چھورکاہ کے نام رہا ۔ شگر میں جاری 13ویں الچوڑی کرکٹ لیگ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگئی۔ لیگ میں ضلع بھر کی نامور ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ فائنل میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائین اسٹار چھورکاہ نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر صحت راجہ محمد اعظم خان تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں میں مصروف رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، اتحاد اور مثبت سوچ کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔ وزیر صحت نے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے شائین اسٹار چھورکاہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصی مبارکباد بھی پیش کی اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اختتام پر آرگنائزنگ کمیٹی نے مہمانوں، کھلاڑیوں اور معاون اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر 13ویں الچوڑی کرکٹ لیگ اختتام پذیر، فائنل شائین اسٹار چھورکاہ کے نام رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں