لینڈ سکیپ 3 2 1763825793991 0

شگر , حضرت فاطمہؑ کی پاکیزہ شخصیت، اعلیٰ اخلاق اور طرزِ حیات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں، معروف عالمِ دین شیخ زاہد حسین زاہدی شگر خانقاہ معلیٰ شگر میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے پانچ روزہ مجالس کا آغاز, خانقاہ معلیٰ شگر میں ایامِ فاطمیہ کے سلسلے میں پانچ روزہ مجالس کا آغاز ہو گیا۔ ابتدائی مجلس سے معروف عالمِ دین شیخ زاہد حسین زاہدی نے خطاب کیا، جس میں علاقے بھر سے مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عقیدت و احترام کے ساتھ مجلس سے فیض یاب ہوئے۔ اپنے خطاب میں شیخ زاہد حسین زاہدی نے حضرت فاطمہ الزہراؑ کی سیرت کو مسلمانوں کے لیے کامل نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیرتِ فاطمیؑ پر عمل پیرا ہو کر ہی حقیقی کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ کی پاکیزہ شخصیت، اعلیٰ اخلاق اور طرزِ حیات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جن پر چل کر معاشرہ ہر قسم کی برائی، پستی اور بگاڑ سے نکل سکتا ہے۔ شیخ زاہد حسین زاہدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی قوانین، شریعت اور قرآنِ کریم پر عمل مسلمانوں کی کامیابی کی بنیاد ہے۔ آج مسلمانوں کو درپیش مسائل اور ناکامیوں کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہم نے قرآن کو پڑھنا، سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ترک کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلمان دوبارہ قرآن کو اپنی زندگی کا محور بنا لیں اور اس کے اصولوں کو انفرادی و اجتماعی زندگی میں نافذ کریں تو معاشرتی اصلاح کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی امتِ مسلمہ کا وقار بحال ہو سکتا ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر , حضرت فاطمہؑ کی پاکیزہ شخصیت، اعلیٰ اخلاق اور طرزِ حیات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں