ضلع شگر میں سیزن میں کوئی ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوئے ، سول سوسائٹی ، ایورنس فورم شگر
رپورٹ عابد شگری 5 این نیوز
شگر ایورنس فورم،سول سوساٸٹی کے رہنما اخوند ظہیر،عوام ایکشن کمیٹی جی بی کے رابطہ کمیٹی کے
ممبر وزیر نسیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شگر میں ترقیاتی منصوبوں میں سیزن میں کام نہیں ہوا،لمسہ چھومک روڈ کٸ دالوں سے معمہ بنا ہوا ہے کٸ بڑے وزرا اور بیورکریٹ کے دورے کے بعد اور نوٹس لینے کے باوجود اس اہم شاہراہ پر کوٸی پیشرفت نہیں ہوٸی،تیس بیڈڈ ہسپتال شگر کے تعمیراتی کام بھی نامکمل ہے یہ سیاسی نماٸندوں کی نااہلی ہے۔شگر کے بالاٸی علاقے برالدو یونین شاہراہ کے ٹو کٸ عرصے سے بند ہے جسکی وجہ سے عوام کو آمدورفت اور سفری مشکلات کا سامنا ہے،کیوموشن کے مقام پر روڈ بلاک رہنے سے بالاٸی علاقے کے عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔محکمہ تعمیرات کو روڈ کی بندش اور ترقیاتی منصوبوں کےحوالے سے فورا اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے شگر میں بجلی بحران نے بھی جنم لیا ہے لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے باعث کمرشل ایریہ اور طلبا کے امتحان میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔محکمہ برقیات فورا نوٹس لیں۔اگر عوامی مطالبات کا فورا ازالہ نہیں کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے،
عوامی مطالبہ اور انتظامی اقدام کوتھنگ پائن میں روڈ کی تجاوزات کے خلاف آپریشن
گلگت بلتستان اسمبلی کی تحلیل ہونے کی تاریخ آگئی، وزیرِاعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر نئے نگراں وزیرِاعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ کرسکے تو فیصلہ وزیرِاعظم کریں گے
urdu-newsgilgit-baltistan-news-24




