عوامی مطالبہ اور انتظامی اقدام کوتھنگ پائن میں روڈ کی تجاوزات کے خلاف آپریشن
رپورٹ زمان آخونذادہ 5 سی این نیوز شگر
شگر کوتھنگ پائن کے محلہ اےگڑوں کے مکینوں کے پُرزور مطالبے پر اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے، انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ روڈ کو تجاوزات سے خالی کرنے کا عمل شروع جناب اسسٹنٹ کمشنر (AC) شگر، فیصل حیات گوندل صاحب کے خصوصی حکم پر، حلقہ پٹواری آغا ساجد اور ان کے ہمراہ شرافت اور کاظم نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔کارروائی محلے کی اہم بندوبستی روڈ کو تجاوزات سے خالی کرانے کے لیے نشاندہی کا عمل مکمل کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد محلے کے عوام کو سہولت فراہم کرنا اور روڈ کی اصل شکل و سائز بحال کرنا ہے۔ محلہ اےگڑوں کے تمام باشندوں کی جانب سے، اس کارروائی کو ممکن بنانے پر تمام متعلقہ افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے:جناب اسسٹنٹ کمشنر (AC) شگر، فیصل حیات گوندل صاحب (حکم جاری کرنے اور عوامی مطالبے کو ترجیح دینے پر) حلقہ پٹواری آغا ساجد، شرافت اور کاظم – (فوری عملدرآمد اور بروقت نشاندہی کرنے پر) محلے کے تمام ذمہ دار لوگ (تعاون اور مسئلہ اجاگر کرنے پر) یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ عوامی آواز اور انتظامی تعاون سے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے
0



