IMG 20251120 WA0071 0

گلگت: سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر خالد خورشید کی زیر صدارت پی ٹی آئی جی بی کی صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس
اجلاس میں آئندہ انتخابات، متنازعہ اور جانب دار نگران حکومت کے قیام کی مبینہ کوششوں، آئینِ پاکستان کے تحفظ کے تحت کل بعد از نمازِ جمعہ ہونے والے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف یوم سیاہ و احتجاج، اور مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
صوبائی کابینہ نے متنازعہ نگران حکومت کے قیام کو جی بی الیکشن 2026 میں پی ٹی آئی کے عوامی مینڈیٹ پر “ڈاکہ ڈالنے کی پہلی کوشش” قرار دیا۔
اور اس عمل پر گہرے تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پی ٹی آئی انشاء اللہ آنے والے گلگت بلتستان انتخابات میں مکمل تیاری اور بھرپور قوت کے ساتھ عمران خان کے نام اور پارٹی کے پرچم تلے ہی میدان میں اُترے گی۔
اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کو آئین، جمہوریت اور آزاد نظامِ انصاف پر “کاری ضرب” قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کابینہ نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں اور وِنگز، یوتھ و طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے تحت کل بعد از نمازِ جمعہ گلگت بلتستان بھر میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
اس موقع پر صوبائی صدر خالد خورشید نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام تمام تر اختلافات سے بالاتر ہوکر حقیقی آزادی اور قومی وقار کے لیے پی ٹی آئی اور عمران خان کے امیدواروں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ووٹ دیں گے، اور 8 فروری 2024 کے پاکستان کے انتخابی انقلاب کی تاریخ ایک بار پھر دہرائیں گے۔
آخر میں صوبائی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کی حساسیت اور خصوصی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو آزادانہ طور پر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے دیا جائے، کیونکہ خطے کے عوام کسی بھی قسم کی انتخابی انجینئرنگ یا سازش کو قبول نہیں کریںنگے
جاری کردہ:۔
امتیاز علی تاج
صوبائی سیکرٹری اطلاعات
پی ٹی آئی گلگت بلتستان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت: سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر خالد خورشید کی زیر صدارت پی ٹی آئی جی بی کی صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں