گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی اورگلاف ٹو پراجیکٹ کے تعاون سے ڈویژنل اسٹیک ہولڈرز ورکشاپ کا انعقاد
گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی اورگلاف ٹو پراجیکٹ کے تعاون سے ڈویژنل اسٹیک ہولڈرز ورکشاپ کا انعقاد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
گلگت گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہمتام گلاف ٹو پراجیکٹ کے تعاون سے قدرتی آفات سے بچاؤ سے متعلق ایک روزہ ڈویژنل اسٹیک ہولڈرز کمیونیکیشن اینڈ کوارڈینیشین ورکشاپ گلگت میں منعقدہ ہوا۔ ورکشاپ میں جی بی ڈیم اے، گلاف ٹو،آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ، پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی، روپانی فاونڈیشن، محکمہ صحت،خوراک، پی ڈبیلو ڈی سمیت مختلف سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی صفدرخان نے کہا کہ گلگت بلتستان اپنی جغرافیائی حساسیت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب طرح طرح کے قدرتی آفات کے خطرات سے دوچار ہے جس سے نہ صرف انسانی زندگی بلکہ علاقے کی زراعت، معیشت،ماحولیات، جنگلات و جنگلی حیات، آبی وسائل اور گلئیشرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سرکاری وغیرسرکاری اداروں کو سائنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا ہے جہاں پر ہرکام ریسرچ اور ڈیٹا کی بنیاد پر ہونا چاہیے اور دنیا میں وہی ادارے کامیاب ہیں جن کے پاس مستند ڈیٹا ہے اور یہی مستند ڈیٹا اداروں کے لئے دور جدید کا سونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے تحت مختلف آفات وواقعات سے متاثرہ افراد اورکی فہرست اور خطے کو درپیش ممکنہ آفات کے خطرات کی نشاندہی بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائیگی جس سے موصولہ ڈیٹا سے نہ صرف حکومت بلکہ امدادی اداروں کو اپنے کام میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر، چیئرمین ہلال احمر برگیڈئیر ریٹائرڈ سلیم محمود و دیگر نے بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے سرکاری ونجی اداروں کے مابین مربوط روابط اور ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم اے حسام الدین نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی اور گلاف ٹو پراجیکٹ کے اشتراک سے مختلف وادیوں میں جاری منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
urdu news,Gilgit Baltistan Disaster Management Authority conduct workshop