چودہ دن لگاتار مجالس عزا اور جلوس عزا سے تھک کر نیند کی آغوش میں چلے گئے. نجف علی
چودہ دن لگاتار مجالس عزا اور جلوس عزا سے تھک کر نیند کی آغوش میں چلے گئے. نجف علی
urdu news,Fourteen consecutive days of funeral processions and mourning processions, tired of mourning, went into the embrace of sleep
چودہ دن لگاتار مجالس عزا اور جلوس عزا سے تھک کر نیند کی آغوش میں چلے گئے تھے کہ اچانک خواب میں ایک جانی پہچانی خاتون آئی غالبا کارگل کی بلقیس بانو تھی سوال کیا کربلا دیار غیر اور پردیس میں بے گور و کفن لاشوں پر رونے والوں نے میری جنازہ کارگل لے جاکر میرے خاندان کے موجودگی میں دفن کرنے کے لیے کوئی بات کی اور مولا حسین کا راستہ روکنے پر ماتم کرنے والوں نے پچھتر سالوں سے منقسم خاندانوں کے لیے بند کارگل ٹیاقشی نوبراہ گلتری استور راہداریوں پر بھی ماتم کی ؟؟
پھر ایک اور خاتون آئی پوچھا ایف ڈبلیو او کا ناقص کارکردگی سے میرے ساتھ میری تین بچیاں شوہر کے سامنے پتھر کے نیچے ٹرپ ٹرپ کر مر گئے اور میری شوہر اپنی چھوٹی بچی کی آخری خواہش ایک کلاس پانی تک نہیں پلا سکا کیا اس پر بھی تم لوگ روئے ؟؟
پھر ایک باریش شخص سامنے آئے سوال کیا امام حسین نے تو کربلا کا بنجر زمین بنی اسد والوں سے خریدنے کے بعد خیمہ زن ہوئے تھے گلگت بلتستان کے زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام پر اغیار قابض اور ہمیں بے دخل کیا جا رہا ہے اس پر بھی ماتم کی ؟
اچانک ایک لمبی داڑھی والے شخص آئے کہنے لگے ہمارے ڈیم جنگلات اور قدرتی وسائل پر قبضے ہو رہے ہیں اس حوالے سے بھی کسی مقرر نے کوئی ایک لفظ ادا کیا ؟
پھر ایک کلین شو شخص سامنے آئے سوال کیا سست بارڈر غذر روڈ اور قرمبر جھیل ، شندور ، بابو سر پر قبضے کے خلاف کہیں سے کوئی آواز اٹھا ؟
پھر ایک شینا بلتی مکس بات کرنے والی کوئی خاتون شاید برولمو کالونی سے تھی آئی سوال کیا کربلا میں پانی بند کرنے پر رونے والوں نے مہینہ مہینہ پینے کی پانی کے لیے در بدر ہمارے پیاس کا بھی کہیں زکر کیا ؟؟؟
میں یہ سب سن کر حیراں تھا کہ ایک اور شخص سامنے آئے غالباً سکردو کا کوئی ترکھان تھا سوال کیا محرم الحرام میں دن رات بجلی کی روشنی میں ماتم کرنے والوں نے دو سال سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے گھروں میں پڑنے والے فاقوں پر بھی ماتم کیا ؟؟
ایک مفلوک الحال شخص نے دھیمے لہجے میں کہا تمہارے قدرتی وسائل اور زمینوں پر اغیار قابض یا تم لوگ ان کو فروخت کرکے سیاحتی کاروبار سے بھی فارغ ہو تمہارا حال فلسطین والوں سے بھی برا ہو رہا ہے پھر تم لوگوں کو فلسطین لبنان اور کشمیر کے لیے رونے دھونے کی بجائے اپنے اوپر نہیں رونا چاہیے ؟؟
کونے میں ایک بازو کٹا نوجوان غالباً کارگل سے دریا سندھ کے زریعے کھرمنگ پہنچنے والا شبیر تھا مکمل خاموش ہم سب کو حیرت سے دیکھ رہا تھا
میں مظطرب ان کے طرف دیکھ رہا تھا کہ ایک بزرگ غالباً گلگت سے تعلق رکھتا تھا غصے سے کہا ہم نے سمجھا تھا کہ تمہارا تبلیغی اجتماع میں شرکت اور ان کا تمہارے مجالس عزا میں حاضری سبیل کا اہتمام گلگت بلتستان کے مظلوم و محکوم قوم کے لیے ہے اور ہمیں عالم ارواح میں سکون ملے
urdu news,Fourteen consecutive days of funeral processions and mourning processions, tired of mourning, went into the embrace of sleep
مگر تم لوگ بریانی کھانے کے لیے ، حلوہ کھانے اور شربت پینے کے لیے ہی متحد ہوئے تھے
کاش تم لوگ کربلا اور فلسفہ شہادت امام حسین سمجھ جاتے تو گلگت بلتستان کا یہ حال نہ ہوتے
میں کچھ کہنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک میری آنکھ کھلی اور میرا تکیہ شرمندگی کا پسینے سے شرابور تھا