گلگت بلتستان، محکمہ برقیات کی بریفنگ ، ریونیو میں‌اضافہ اوربلوں‌کی حصول کے نظام کو بہتر بنائیں‌گے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

گلگت بلتستان، محکمہ برقیات کی بریفنگ ، ریونیو میں‌اضافہ اوربلوں‌کی حصول کے نظام کو بہتر بنائیں‌گے، وزیر اعلی گلگت بلتستان
urdu news, Department of Electronics will improve the system of briefing, revenue, increase and receipt of bills.
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ برقیات کی محکمانہ بریفنگ دے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمے کیلئے ریونیو میں اضافہ ایک چیلنج ہے۔ بجلی کے بلوں کے حصول کے نظام کو بہتر بنائیں۔ صارفین کو بجلی کی فراہمی کے عوض صرف 50 فیصد بجلی کے بلوں کا حصول فوری طور پر قابل اصلاح ہے۔ روایتی طریقہ کار کے بجائے بجلی کے بلوں کے حصول کیلئے زیادہ مربوط اور متحرک نظام متعارف کرایا جائے۔ سال 2023-24 کے متعین کردہ ریونیو ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے محکمہ ابھی سے خصوصی اقدامات کرے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سپیشل انوسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (SIFC)کے تحت گلگت بلتستان کے بڑے پاور پروجیکٹ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے وزیر اعظم آفس سے رابطے میں ہیں۔ بجلی کے نئے منصوبوں کو سسٹم میں شامل کرنے کے حوالے سے درپیش ایل سی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے متوقع دورے گلگت کے موقع پر بھی گلگت بلتستان کے پاور پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے ایل سی کا مسئلہ حل کرنے پر بات کی جائے گی امید ہے وزیر اعظم پاکستان اپنے دورے کے موقع پر ایل سی کا مسئلہ حل کریں گے۔ محکمہ زیر تعمیر پاور پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ورک پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔ گلگت بلتستان میں واپڈا کے تحت پاور پروجیکٹس کی رفتار کو بھی بہتر کرنے کیلئے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ سردیوں میں بجلی کے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی پر کام کریں۔ گلگت، سکردو، دیامر اور ہنزہ میں متبادل توانائی کے ذرائع متعارف کرانے کیلئے سولر پاور پروجیکٹس کی سٹڈی کرائی جائے۔ محکمہ برقیات میں نئے اصلاحات متعارف کرانے اور گورننس کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو محکمے کو درپیش مسائل بروقت حل کرنے سمیت نئے پالیسیز متعارف کرانے کیلئے کام کرے گی۔ پی ایس ڈی پی پاور پروجیکٹس کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ریلیز میں اضافے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو سیکریٹری برقیات نے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی.
urdu news,Department of Electronics will improve the system of briefing, revenue, increase and receipt of bills.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں