youtube channel art 1701698323237 237

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج شگر ڈس ایبلٹی فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم معذور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج شگر ڈس ایبلٹی فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم معذور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جسمیں ممبر جی بی اسمبلی راجہ محمد اعظم خان، کمشنر بلتستان ڈویژن ، ایس ایس پی شگر شیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ معذور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے راجہ محمد اعظم خان، کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر شگر سمیت دیگر نے خطاب کیا فضل حسین صدر ایس ڈی ایف اور نور علی صدر کے ٹو بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن نے اپنے خطاب میں ڈس ایبل پرسنز کی جانب سے مہمانان اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور معذور افراد کو درپیش مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ راجہ اعظم خان نے اپنے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے اپنے سب سے پہلی اے ڈی پی میں معذور افراد کے لئے ووکیشنل سینٹر کی سکیم منظور کرایا جو اس وقت پی سی ون کی منظوری کے مرحلے پر ہے کمشنر بلتستان اور ڈی سی شگر نے مذکورہ سکیم کے لئے زمین کی فراہمی اور اس سے پہلے سوشل سینٹر کے لئے بلڈنگ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اس کے علاوہ ان افراد سے متعلق مسائل کی حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ سپیشل پرسنز معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو ساتھ لے کرچلے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

UrduUrdu news,DC Shigar participated in the event organized by Shigar Disability Forum..
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج شگر ڈس ایبلٹی فورم کے زیر اہتمام عالمی یوم معذور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں