گلگت بلتستان میں‌بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ ااٹھانے والے 4495 سرکاری ملازمیں‌کی کاروائی کے لیے لسٹ تیار

گلگت بلتستان میں‌بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ ااٹھانے والے 4495 سرکاری ملازمیں‌کی کاروائی کے لیے لسٹ تیار
urdu news,A list of 4495 government employees benefiting from the Benazir Income Support Program in Gilgit-Baltistan has been prepared for action.
سروسز،جنرل ایڈ منسٹریشن و کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکزی دفتر اسلام آباد نے حال ہی میں نادرا کے تعاون سے 165820 سرکاری ملازمین کی نشاندی کر کے انہیں نا اہل مستفیدین قرار دے کر پروگرام سے خارج کر دیا تھا جن میں گلگت بلتستان کے ملازمین کی خاص تعداد موجود تھی جن میں سکیل 01 سے سکیل 19 تک کے سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت میں آج مورخہ 9 اگست 2023 کومنعقد ہوا جس میں بنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غیر قانونی طور پرمستفید ہونے والے گلگت بلتستان کے ملازمین جنہیں بنظیرانکم سپورٹ پروگرام اسلام آبادنے پہلے ہی ناہل قراردے کر خارج کردیا ہے ان ملازمین سے واجب ادارقم کی وصولی اور ان کے خلاف محکمانہ تادیبی کاروائی کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی ۔

بلتستان یونیورسٹی اور ائی بی اے سکھر کے درمیان ایم او یو دستخط ہو گیا

اجلاس میں سیکریٹری مالیات ،سیکریٹری سروسز اور اکاؤنٹنٹ جنرل گلگت بلتستان نے شرکت کی۔ سیکریٹری سروسز نے اجلاس کو بتایا کہ گلگت بلستان کے کل 4495 سرکاری ملازمین یا تو خود یا بذریعہ اہل خانہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے غیر قانونی طور پر مستفید ہوتے رہے ہیں سکرٹیری سروسز نے اجلاس کو بتایا کہ ان تمام ملازمین کی محکمانہ فہرستیں تیار کر کے محکمانہ کاروائی کے لیے متعلقہ محکمے کے سربراہ / PAO کو بھیج دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سکیل 19 کے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے سمری تیار کر کے وزیر اعلیٰ آفس بھیج دی گئی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ان ملازمین کے DDO کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ملازمین کی ماہانہ کل تنخواہ کا 1/3 حصہ ہر مہینے کٹوتی کر کے قومی خرانے میں جمع کرانے کے لیے Change Form تیار کر کے AGPR آفس گلگت یا متعلق ضلع کے ڈسٹرک اکاؤنٹ آفس میں جمع کرا ینگے تاکہ وقت کہ کل واجبل الذمہ رقم متعلقہ ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کر کے قومی خزانے میں جمع کیا جائے۔ علاوہ ازیں وہ تمام پینشنرز بھی جو BISP Funds سے مستفید ہوئے ہیں ان کے خلاف بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
urdu news,A list of 4495 government employees benefiting from the Benazir Income Support Program in Gilgit-Baltistan has been prepared for action.
اس کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ان تمام ملازمین کے خلاف محکمانہ تادیبی کاروائی کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام ملازمین سے مطلوبہ رقم کی وصولی کے ساتھ ان کے خلاف محکمانہ تادیبی کاروائی بھی مروجہ قوانین کے تحت فل الفور یقینی بنایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں