بلتستان یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بلتستان یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
urdu news, Signing of MoU between University of Baltistan and IBA Sukkur
ررپورٹ. عابد شگری
5 سی این نیوز ویب .دونوں جامعات کے مابین تعلیمی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق، تحقیقی منصوبے بھی ترتیب دیئے جائیں گے
سکردو آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے بلتستان یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اِس دوران اُنہوں نے وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان ، ڈینز، سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی آفیسران سے ملاقاتیں کی۔ دونوں جامعات کے وائس چانسلر نے باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا اور مفاہمت کے کئی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ دونوں جامعات نے تعلیمی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور نت نئے تحقیقی منصوبے بھی ترتیب دینے کا عہد کیا ۔urdu news, Signing of MoU between University of Baltistan and IBA Sukkur مفاہمتی یادداشت پر دستخط کےلئے ایک مختصر سی تقریب مین کیمپس حسین آباد میں ہوئی جس میں بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملکؔ بھی موجود تھے جبکہ دونوں ڈینز بھی اس موقعے پر تشریف فرما تھے۔علاوہ ازیں بلتستان یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے دوران دونوں وائس چانسلرز نے پائیدار تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے اشتیاق کا بھرپور اظہار کیا، جس کا مقصد علم اور اختراعی خیالات کے متحرک تبادلے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔تقریب کے بعد آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے LUMS-UoBS سمر سکول 2023 کے طلبہ سے خطاب کیا ۔ اپنی تقریر کے دوران پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے قیادت، جدت طرازی اور تعلیم کی تبدیلی کے مختلف پہلووں کے بارے میں اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ خطاب کے بعد دونوں وائس چانسلرز نے یونیورسٹی آف بلتستان کے سرفرنگا کیمپس میں زیر تعمیر پی ایس ڈی پی پراجیکٹ سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ یونیورسٹی آف بلتستان، سکردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کے ہمراہ، پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے خطے میں جدید تعلیم کی روشنی کے لیے تیار ہونے والے اس پرمنصوبے کی باریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیا۔ سرفرنگا کیمپس پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں سے عالمی معیار کے تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کو واضح کیا۔یہ دورہ مستقبل کے امید افزا احساس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر اور یونیورسٹی آف بلتستان کے درمیان شراکت داری خطے اور اس سے باہر کے تعلیمی منظرنامے کو نئے سرے سے متعین کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے urdu news, Signing of MoU between University of Baltistan and IBA Sukkur

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں