شگر میںالبیان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ بیسک ٹیچنگ میتھڑڈ کے حوالے سے جاری ورکشاپ کے اختتامی روز تقریب کا انعقاد۔کیا گیا، تعلیمی شعبے کےلیے خدمات قابل تعریف ہے ڈی سی شگر
شگر میںالبیان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ بیسک ٹیچنگ میتھڑڈ کے حوالے سے جاری ورکشاپ کے اختتامی روز تقریب کا انعقاد۔کیا گیا، تعلیمی شعبے کےلیے خدمات قابل تعریف ہے ڈی سی شگر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
تقریب میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ذوالفقار علی اور سی ایس او البیان فاؤنڈیشن شیخ ایوب سمیت اساتذہ کرام نے شرکت کی۔البیان فاؤنڈیشن کے ضلع شگر میں خصوصاً تعلیمی شعبے کےلیے خدمات قابل تعریف ہے ڈی سی شگر
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی سی اور شیخ ایوب نے کہا کہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان ضلع شگر سمیت بلتستان کے تمام علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ اس وقت البیان کے زیر انتظام شگر میں کئی سکولوں کو اساتذہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ، پینے کے صاف پانی ، ایگریکلچر سمیت شگر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کوششیں جاری ہیں
بچوں کے مستقبل کو بہتر سے بہتر بنانے کےلیے ایسے ورکشاپ کا انعقاد کراتے رہیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر اور ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان کا کہنا تھا کہ البیان فاؤنڈیشن کے ضلع شگر میں خصوصاً تعلیمی شعبے کےلیے خدمات قابل تعریف ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محمکہ تعلیم بلتستان شگر میں ایجوکیشن کے مسائل کی حل کےلیے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
البیان فاؤنڈیشن کے تعاون سے اب ہر سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام کےلیے ایسے ورکشاپ رکھیں گے جس سے اساتذہ ٹیچنگ کے نئے طریقوں سے آشنا ہونگے اور بچوں کو جدید دور کے تعلیمی تقاضوں کے مطابق پڑھا سکیں گے۔
تقریب کے اختتام پر اساتذہ میں تعریفی سند تقیسم کی گئی
معلوماتی دورہ ، پروفیسر قیصر عباس
urdu news,A ceremony held on the last day of the ongoing five-day workshop on Basic Teaching Method organized by Albayian Foundation