شگر ، خواتین میں آگاہی کیلئے کیلئے گرلز تعلیمی اداروں میں جنسی تعلیمی ورکشاپ کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ کلثوم علیا شگری
شگر، خواتین میں آگاہی کیلئے کیلئے گرلز تعلیمی اداروں میں جنسی تعلیمی ورکشاپ کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ کلثوم علیا شگری
شگر بنت حوا فاؤنڈیشن شگر کے سیکرٹری جنرل کلثوم ایلیا شگری نے کہا ہے کہ خواتین میں آگاہی کیلئے کیلئے گرلز تعلیمی اداروں میں جنسی تعلیمی ورکشاپ کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ مریض کو اعتماد اور ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ وہ بریسٹ کینسراور جنسی مسائل پر آپ کے ساتھ باآسانی بات کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنسی صحت پر ہمارے ہاں بات ہی نہیں ہوتی یہ اتنا حسّاس موضوع ہے کہ خواتین کو جنسی تعلقات میں کوئی بھی مسئلہ درپیش آئے وہ اس پر زیادہ تر خاموش ہو جاتی ہیں اور بدقسمتی سے ہماری ڈاکٹرز کمیونٹی بھی اتنے حسّاس مسئلے کو ہینڈل کرنے میں اتنی زیادہ علم نہیں رکھتی۔ جبکہ فیملی پلاننگ کے نقصان اور فائدے کا صیح پتا نہیں ۔ اسکے ساتھ ساتھ بریسٹ کینسر جیسے مہلک بیماری کا بھی پتا نہیں جب بیماری لاعلاج حد تک پونچھتی ہے تو پتا چل جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا انبار ہوتا ہے۔ 90 فیصد مریض اس طبقے سے ہوتے ہیں جس میں وہ اپنی خواہشات یا ترجیحات اور بیماری کا بھی بتاتے ہوئے شرم۔محسوس کرتے ہے ۔ لہذا ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ڈاکٹر اشرف حسین کریمی اور دیگر زمہ دارن سے اپیل ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں اگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے . Urdu news workshops in girls’ educational institutions for awareness among women