شگر میں ارمی پبلک سکول کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم اور سکول کو کالج کے بالائی پورشن میں چلانے کی تجویز کی مخالفت۔ علماء و عمائدین شگر

شگر میں ارمی پبلک سکول کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم اور سکول کو کالج کے بالائی پورشن میں چلانے کی تجویز کی مخالفت۔ علماء و عمائدین شگر
اسکردو(5 سی این سٹاف رپورٹر) علمائے عمائدین اور سول سوسائٹی شگر کا مشترکہ اجلاس فورس کمانڈر کی جانب سے شگر میں ارمی پبلک سکول کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم اور سکول کو کالج کے بالائی پورشن میں چلانے کی تجویز کی مخالفت کردی اجلاس میں کہاگیا کہ آرمی پبلک سکول کے قیام سے علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا سکول کے قیام کیلئے علاقے کے لوگ مناسب جگہ پر زمین دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے انٹر کالج شگر خود پہلے سے مشکلات میں گرے ہوے ہیں اور اگے جاے ڈگری کلج بننا ہے اے پی ایس کی تعمیر کیلئے زمین ملنے تک علاقے کی معروف سرکردہ شخصیت خادم حسین اپنا بنگلہ دینے کیلئے تیار ہے کالج میں اے پی ایس بنانے کی تجویز دینا مناسب نہیں ہے کیونکہ یہ قابل عمل تجویز ہی نہیں ہے گورنمنٹ انٹر کالج کا آدھا حصہ اے پی ایس کو دینے سے دونوں ادارے ناکام اور متنازعہ ہونگے عمائدین اور علمائے شگر چاہتے ہیں کہ علاقے میں اے پی ایس بنے اور یہ ادارہ کامیابیاں سمیٹے پاک فوج نے اے پی ایس کے قیام کا اعلان کرکے شگر کے عوام کے دل جیت لئے مگر بعض لوگ تجویز دے رہے ہیں کہ اے پی ایس کا آغاز انٹر کالج شگر سے کیا جائے ایسے لوگ اے پی ایس کو ارتقائی مرحلے میں ہی متنازعہ بنانا چاہتے ہیں ہم پاک فوج کی جانب سے شگر میں اے پی ایس کے قیام کے فیصلے کا نہ صرف خیر مقدم کرتے ہیں بلکہ شگر میں مناسب جگہ پر زمین تلاش کرنے کیلئے بھی اپنا بھرپور تعاون کریں گے ہم اس اہم قومی منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے نہیں دیں گے کوئی تعلیمی ادارہ آتا ہے تو یہ شگر کے عوام کیلئے باعث فخر ہے اس کو متنازعہ بنانے والے علاقے کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے.
Urdu news, Welcoming the announcement of establishment of Army Public School at Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں