urdu news water project 0

شگر مرہ پی شگر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل، عوام کا WWF اور WRAP پروجیکٹ سے اظہارِ تشکر، اہالیانِ مرہ پی شگر نے WWF پاکستان کے WRAP پروجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر دلی اطمینان اور گہرے تشکر کا اظہار کیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر مرہ پی شگر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل، عوام کا WWF اور WRAP پروجیکٹ سے اظہارِ تشکر، اہالیانِ مرہ پی شگر نے WWF پاکستان کے WRAP پروجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر دلی اطمینان اور گہرے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ گاؤں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کی بدولت مقامی آبادی صاف اور معیاری پانی سے مستفید ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی پوری ٹیم نے عوام دوست پالیسیوں کے تحت نہایت مختصر مدت میں یہ اہم منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس سہولت سے مرہ پی پائین کے تقریباً 120 گھرانے اور پانچ سو سے زائد طلباء و طالبات، جن میں گرلز ہائی سکول مرہ پی، یوسف پبلک سکول مرہ پی، جامعۃ الزہراء مرہ پی اور مدرسہ رضویہ مرہ پی شامل ہیں، براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔ منصوبے کی بدولت غیر معیاری پانی کے استعمال سے جنم لینے والی بیماریوں سے بھی بچاؤ ممکن ہو سکا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اہالیانِ گڑونگ کھور، کھافی کپہ اور رنگا کھور کے عوام اور ایل ایس او مرہ پی کے ممبران بھی اس منصوبے پر WWF کے شکر گزار ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید عوام دوست منصوبے مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عوام نے اس حقیقت کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اگرچہ یہ ذمہ داری حکومت اور مقامی نمائندوں کی تھی لیکن بدقسمتی سے ان کی ترجیحات میں شامل نہ ہو سکی۔ تاہم WWF نے اس کمی کو پورا کر کے عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ اہالیانِ مرہ پی شگر نے WWF کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس منصوبے کے دیرپا اور کامیاب نفاذ کے لیے ادارے کے قوائد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔
urdu news water project

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر مرہ پی شگر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل، عوام کا WWF اور WRAP پروجیکٹ سے اظہارِ تشکر، اہالیانِ مرہ پی شگر نے WWF پاکستان کے WRAP پروجیکٹ کے تحت مکمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں