شگر بصارت سے محروم افراد شگر سے سکردو کی جانب اپنے حقوق اور آگاہی کیلئے واک کا انعقاد

شگر بصارت سے محروم افراد شگر سے سکردو کی جانب اپنے حقوق اور آگاہی کیلئے واک کا انعقاد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر بصارت سے محروم افراد شگر سے سکردو کی جانب اپنے حقوق اور آگاہی کیلئے واک کا انعقاد۔ حشوپی فروٹ نرسری سے شروع ہونی والی واک کے شرکاء پیدل شگر سنٹر پہنچ گئے۔ شگر سنٹر پہنچنے پر شگر ڈس ابیلیٹی فورم کے صدر فضل حسین ، شہید زاکر میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین خادم دلشاد اور دیگر افراد نے ان کا استقبال کیا۔ دوسرے مرحلے میں آج سکردو کی جانب پیدل مارچ شروع کرینگے۔ واک میں بلتستان بھر سے نابینا افراد کے نمائندوں کی شرکت ۔ واک معاشرتی سطح پر ایک آگاہی کیلئے کیا جارہا یے۔ جس میں نابینا افراد فروٹ نرسری حشوپی شگر سے پریس کلب سکردو تک پیدل مارچ کرینگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے ٹو بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر نوری علی کا کہنا تھا کہ اس واک کا مقصد نابینا افراد کے حوالے سے معاشرے میں مثبت آگاہی اور اپنے حقوق کی حصولی کیلئے درپیش مشکلات کو باشعور لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ باشعور لوگ نابینا افراد کیلئے معاؤن ثابت ہو۔ہر خاص و عام سے یہ بات شیئر کروں کہ نابینا افراد کے حقوق ہر زاویے سے تلف ہو رہے ہیں ۔ سرکاری محکموں میں نابینا افراد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اپنائے جاتے ہیں انہی وجہ سے دور جدید میں بھی نابینا افراد اپنے جائز حقوق خصوصاً روزگار کے لیے در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ہم ارباب اختیار سے دردمندانہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمدردی نہیں بلکہ ہمیں حقوق سے نوازیں تاکہ نابینا افراد اپنے بچوں کی کفالت بہتر انداز میں کر سکے اور معاشرے میں سرخروئی کے ساتھ زندگی گزار سکیں ۔ حکام بالا سے پرزور مطالبہ ہے کہ نابینا افراد کے لیے بلتستان میں بلائنڈ ایجوکیشن سنٹر کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے ۔۔۔اس واک کا ایک اور اہم مقصد یہ بھی ہے کہ جو والدین اپنے نابینا بچوں کو گھروں میں محصور کر رکھے ہیں انھیں اپنے گھروں سے باہر نکالیں تاکہ وہ بھی اپنی مدد آپ زندگی گزار سکیں۔
urdu news , visually impaired people organized a walk from Shigar to Skardu for their rights and awareness

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں