اسرائیلی صہیونی درندوں نے درندگی کی ساری حدیں پار کر دی. شیخ عارف حسین حیدرآبادی
اسرائیلی صہیونی درندوں نے درندگی کی ساری حدیں پار کر دی. شیخ عارف حسین حیدرآبادی
حقوق بشر کے جھوٹے دعوے داروں کا اصلی وحشی چہرہ نمایاں ہو گیا
مقام انسانیت سے گری ہوئی ظالم و جابر درندہ صفت صیہونی یہودیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینی خواتین بوڑھے اور معصوم بچے خاک و خون میں لت پت دکھ کر ہر وہ انسان جسمیں انسانیت کی رمق بھی موجود ہو دل خون کی آنسو روتا ہے۔ ظالمین کی طرف سے کئے گئے حملوں کی زد میں آ کر بازاریں گھریں مساجد اور سکولوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس قدر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، ہسپتالوں میں موجود نہتے زخمیوں اور مسیحاؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ہر طرف بارود کے بدبودار دھواں کا سماں ہے۔ ہر طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر اپنی زمین کو اپنے اوپر تنگ کیا گیا ہے۔ مسلمانوں، بالخصوص عربوں کی غیرت کہاں کھو گئی ہیں؟ یہ سارے مظالم عالم اسلام کے حکمرانوں کو کیوں نظر نہیں آ رہی؟ او آئی سی کے منہ پر کیوں تالہ لگا ہوا ہے؟ چالیس ممالک کے اتحادی فورسز کہاں غائب ہیں؟ کیوں ایران کی طرح صف اول میں کھڑے نہیں ہو سکتے؟ کیوں مسلم ممالک منافقانہ رویے اختیار کئے ہوئے ہیں؟ مسلمانوں کے خون کے پیاسے، جنت کی ٹکٹ تقسیم کرنے والے اسلام کے ٹھیکیدار طالبان کہاں ہے؟ سپاہ صحابہ کیوں صُمٌّ بُکمٌ عُمیٌ کا عنوان بنے بیٹھے ہو؟ حقوقِ بشر کے ادارے کہاں ہیں؟ کیا فلسطین کے مظلوم مسلمان انسان نہیں؟ کیا انکے لیے کوئی حقوق نہیں؟ کیوں انکے حقوق پر شب خون مارے جا رہے ہیں؟ کیوں جنگی قوانین کی پاسداری نہیں ہو رہی؟ کیا امریکہ اور اسرائیل قانون سے بالاتر ہے؟ اقوام متحدہ ان دہشگردوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہے۔
امریکا اور اسرائیل کی وحشی گری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔ اس دور میں اصلی اور واقعی دہشتگرد امریکا اور اسرائیل ہے۔ جنکی دہشت سے معصوم بچے بھی محفوظ نہیں۔
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
urdu news, urdu column, international news