شگر خوتین کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ورکشاپ، اسسٹنٹ کمشنر شگر کی جانب سے اسناد کی تقسیم، ضلع شگر میں خوتین کی سماجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر خوتین کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ورکشاپ، اسسٹنٹ کمشنر شگر کی جانب سے اسناد کی تقسیم، ضلع شگر میں خوتین کی سماجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر شگر جناب فیصل حیات گوندل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ ورکشاپ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خوتین نے شرکت کی، جنہیں تربیت کے دوران خود انحصاری، سماجی آگاہی، بنیادی ہنر، قائدانہ صلاحیتوں اور باہمی تعاون جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کی گئی۔ شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو نہایت مفید اور خواتین کے لیے ایک مثبت و حوصلہ افزا اقدام قرار دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے کہا کہ خواتین کی تعلیم، تربیت اور بااختیاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشی و سماجی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گی۔آخر میں ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شگر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں، جس پر شرکاء میں خوشی اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
urdu news update, Workshop Held to Enhance Women’s Skills
شگر کے سیاستدانوں کی کارکردگی ، ای ایس ڈی شگری




