لاہور یونیورسٹی آف لاہور میں خودکشی کا معاملہ، 21 سالہ طالبہ بالاخر ہوش میں آگئیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور: نجی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خــودکـشی کی کوشش کرنے والی 21 سالہ ڈی فارمیسی کی طالبہ کی حالت بہتر ہونے لگی ہے اور ہوش میں آگئی ہیں۔
لاہور جنرل ہسپتال کے چیئرمین میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل کو طالبہ کی حالت پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی سی یو میں زیر علاج 21 سالہ طالبہ فاطمہ کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ اب خود سانس لے رہی ہیں، آکسیجن سپورٹ جاری ہے اور ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہیں۔
پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل کو طالبہ کے اب تک کے علاج اور آئندہ کے طبی لائحہ عمل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طالبہ مکمل ہوش میں آ گئی ہیں، جی سی ایس لیول 14/15 ریکارڈ کیا گیا اور اپنے گھر والوں سے بات چیت بھی کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیورو سرجیکل ٹیم متحرک ہے، ریڑھ کی ہڈی کی ممکنہ سرجری سے متعلق کل دوبارہ اہم جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ڈی فارم کی طالبہ 21 سالہ طالبہ فاطمہ نے بلڈنگ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم انہیں تشویش ناک حالت میں پہلے یونیورسٹی کے اسپتال اور بعد ازاں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
urdu news update, University of Lahore: 21-Year-Old Female Student
امریکا میں تاریخ رقم، پہلی بار 2 پاکستانی مسلمان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب
عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی




