urdu news update, Travel Ban on Sheikh Rasheed Continues Despite Court Ruling 0

عدالتی حکم کے باجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے بھی سےنکالنےکا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جسٹس صداقت علی خان نے مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی احکامات کی کاپی بھی متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی تھی۔

سابق وزیر داخلہ کے مطابق عدالت نے واضح ہدایات دی تھیں کہ کوئی شکایت نہ ہو لیکن ائیرپورٹ پر پہنچا تو عمرے پر جانے سے روک دیا اورکہا گیا آپ نہیں جا سکتے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ توہین عدالت کیلئے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاؤں گا،جس ملک میں ہائیکورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے، اللہ عمرہ بھی کروائے گا، ان کو اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔
urdu news update, Travel Ban on Sheikh Rasheed Continues Despite Court Ruling

کہانی: کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ

یومِ شہدائے جموں ۔ ایک یاد، ایک عہد، یاسر دانیال صابری

آج کا دن تاریخ کے ان سیاہ بابوں میں سے ہے جنہیں نہتے کشمیریوں کے خون سے لکھا گیا۔سابق لیڈر اف اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی،

50% LikesVS
50% Dislikes

عدالتی حکم کے باجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں