گلگت  بلتستان کے تمام تعلیمی اداروں میں امن کا درس دینے کی ضرورت ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ

 گلگت  بلتستان کے تمام تعلیمی اداروں میں امن کا درس دینے کی ضرورت ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے العصر پبلک سکول نومل میں عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گلگت  بلتستان سیاحت کا ہب ہے، صوبائی حکومت وزیراعلیٰ کی قیادت میں سیاحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ گلگت  بلتستان کے تمام تعلیمی اداروں میں امن کا درس دینے کی ضرورت ہے، امن کے بغیر کوئی معاشرہ تر قی نہیں کر سکتا ہے اورسیاحت کا فروغ بھی امن سے مشروط ہے،ہما رے تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان ہے ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم کیساتھ تربیت پر بھی توجہ دینی کی ضرورت ہے۔کسی بھی تعلیمی اداروں میں قابل اساتذہ کی موجودگی ایک نعمت سے کم نہیں، ہمیں اپنے اساتذہ کی خصوصی قدر کرنی چاہیے۔ہمیں اپنے اساتذہ سے سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔ صوبائی حکو مت تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کو شاں ہے،گلگت  بلتستان کو تر قی کی طرف گامز ن کرنے کیلئے والدین کو بچوں کی تعلیم کیساتھ بچوں کی غیر نصابی سر گرمیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ معاون خصوصی نے ا لعصر پبلک سکول کی کارکردگی کو سراہا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہنزہ اورنگرکے مسافروں کیساتھ نومل کے عوام نے ہمیشہ بھر پور مکمل تعاون کیا ہے۔تقریب سے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر انصار مدنی اورسکول کی پر نسپل نے بھی خطاب کیا۔
urdu news update, There is a need to teach peace in all educational institutions of Gilgit-Baltistan Special Assistant for Information Iman Shah

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں