شگر آزاد ریڈ نے بڑوقکھور بلیو کو ہرا کر آزاد فٹسال سیزن ٹو اپنے نام کر لیا۔ آزاد ونٹر فٹسال ٹورنامنٹ سیزن 2 کا فائنل مقابلہ آزاد ریڈ اور بڑوقکھور بلیو کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر آزاد ریڈ نے بڑوقکھور بلیو کو ہرا کر آزاد فٹسال سیزن ٹو اپنے نام کر لیا۔ آزاد ونٹر فٹسال ٹورنامنٹ سیزن 2 کا فائنل مقابلہ آزاد ریڈ اور بڑوقکھور بلیو کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا
شگر آزاد ریڈ نے بڑوقکھور بلیو کو ہرا کر آزاد فٹسال سیزن ٹو اپنے نام کر لیا۔ آزاد ونٹر فٹسال ٹورنامنٹ سیزن 2 کا فائنل مقابلہ آزاد ریڈ اور بڑوقکھور بلیو کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم آزاد ریڈ کی منظم حکمتِ عملی اور بہتر ٹیم ورک نے اسے فتح سے ہمکنار کیا۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھرپور داد دی۔ میچ کے اختتام پر کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں نے فتح کا جشن منایا جبکہ ہارنے والی ٹیم نے بھی کھیل کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔
فائنل مقابلے کے مہمانِ خصوصی عمران ندیم، چیئرمین کریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان تھے، جبکہ راجہ عظیم اور ایڈووکیٹ حسن شگری نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مہمانوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کو مثبت سمت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر عمران ندیم نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے بہترین انتظامات، شفاف انعقاد اور نوجوانوں کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک فٹ بال گراؤنڈ کی تعمیر کا اعلان کیا، جسے شائقینِ کھیل نے خوش آئند قرار دیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر انتظامیہ کی جانب سے تمام مہمانوں، کھلاڑیوں، ریفریز اور شائقینِ کھیل کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی نوجوانوں کے لیے ایسے صحت مند اور مثبت کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیر اعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے




