urdu news update, Shigar Rescue 1122 Employees Suffer Mental and Financial Distress 0

شگر ریسکیو 1122 کے ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید ذہنی اور مالی اذیت کا شکار ہیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ریسکیو 1122 کے ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید ذہنی اور مالی اذیت کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے سرد ترین علاقوں میں سخت موسم، شدید برفباری اور منفی درجۂ حرارت کے باوجود ریسکیو اہلکار اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، مگر افسوس کہ انہیں اپنے بنیادی حق، یعنی بروقت تنخواہ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ بچوں کی تعلیم، علاج معالجہ اور روزمرہ ضروریات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ شدید سردی کے اس موسم میں ایندھن، گرم کپڑوں اور دیگر ضروری اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث کئی اہلکار شدید ذہنی دباؤ اور مالی پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ملازمین نے شکوہ کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، قدرتی آفات، حادثات اور ہنگامی صورتحال میں سب سے پہلے پہنچتے ہیں، مگر ان کی اپنی فریاد سننے والا کوئی نہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی سات ماہ کی واجب الادا تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں اور اس سنگین مسئلے کا مستقل اور پائیدار حل نکالا جائے، تاکہ وہ ذہنی سکون کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Shigar Rescue 1122 Employees Suffer Mental and Financial Distress

شگر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، کوہل کلاں واگزار، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شگر کی سربراہی میں شگر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیر اعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے

عوام دوست سابق آفیسر بشارت حسین خالو اور نوجوان عارف حسین کے انتقال پر انجمن امامیہ بلتستان کا اظہارِ تعزیت

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ریسکیو 1122 کے ملازمین گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید ذہنی اور مالی اذیت کا شکار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں