urdu news update Shigar Al Noor Public School Hashupi Announces Annual Results 0

شگر ،النور پبلک سکول حشوپی میں سالانہ نتائج کا شاندار اعلان، مجموعی نتائج 98 فیصد رہا۔ النور پبلک سکول حشوپی میں سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ،النور پبلک سکول حشوپی میں سالانہ نتائج کا شاندار اعلان، مجموعی نتائج 98 فیصد رہا۔ النور پبلک سکول حشوپی میں سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں والدین، سرکردگانِ علاقہ، خواتین اور دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی۔ اسکول کی اکیڈمک ٹیم سے سر اسلم، وزیر افتخار علی اور شبیر حسین نے خصوصی طور پر شرکت کر کے تقریب کی شان میں اضافہ کیا۔ تقریب میں بتایا گیا کہ اسکول میں رواں سال ساتویں جماعت تک تدریس کامیابی سے مکمل کی گئی، جبکہ مجموعی امتحانی نتیجہ 98 فیصد رہا، جو ادارے کی محنت اور تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ طلبہ و طالبات نے تقاریر، قرآنی تلاوت اور دیگر سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ ماہر تعلیم شبیر حسین نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید تدریسی طریقہ کار اور والدین کی ذمہ داریوں پر مفصل روشنی ڈالی۔
سابق پرنسپل اور اکیڈمک ٹیم کے رکن وزیر افتخار علی نے موجودہ تعلیمی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کے ہوم ورک، صفائی ستھرائی اور تعلیمی نگرانی میں مسلسل کردار ادا کریں تاکہ تعلیمی معیار مزید بہتر ہو۔ سکول کے پرنسپل، معروف قصیدہ خواں افتخار حسین اور وائس پرنسپل محمد انور نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز کا اعلان کیا۔ محفل کے مہمان خصوصی سر محمد اسلم نے اپنے خطاب میں اسکول کی مضبوط بلڈنگ، معیاری سلیبس، بہترین تدریسی عمل اور قرآن کریم کی تعلیم پر خصوصی توجہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ النور پبلک سکول یونین کونسل الچوڑی و حشوپی کا واحد ادارہ ہے جس کی عمارت، ماحول اور تدریسی ڈھانچہ مثالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو فخر ہونا چاہیے کہ ان کے بچے محفوظ ہاتھوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔محمد اسلم نے اعلان کیا کہ ادارہ جلد میٹرک، آئی سی ایس اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی تعلیم کا آغاز کرے گا اور “النور پبلک سکول” کو علاقائی سطح کا بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Shigar Al Noor Public School Hashupi Announces Annual Results

اسکردو بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان، نئی کابینہ میں شامل عہدیداروں میں صدر جوزا بتول منتخب ہو گئی

شگر پہاڑوں کا عالمی دن؛ وادیٔ شگر میں آگاہی واک اور تقریبات، نیا بھر کی طرح پہاڑوں اور بلند چوٹیوں کی سرزمین وادیٔ شگر میں بھی پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا

>آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ،النور پبلک سکول حشوپی میں سالانہ نتائج کا شاندار اعلان، مجموعی نتائج 98 فیصد رہا۔ النور پبلک سکول حشوپی میں سالانہ امتحانی نتائج کے اعلان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتما

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں