urdu news update, Serious Concern about lamsa road 0

شگر ، لمسہ روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر اور حکومتی اعلانات پر شدید تحفظات ہیں، نائب امام جمعہ شیخ نثار مہدی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، لمسہ روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر اور حکومتی اعلانات پر شدید تحفظات ہیں، نائب امام جمعہ شیخ نثار مہدی
شگر جامع مسجد اثنا عشری شگر خاص میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب امام جمعہ شیخ نثار مہدی نے لمسہ روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر اور حکومتی اعلانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر تک روڈ کو چالو کرنے کا اعلان محض لولی پاپ ہے، کیونکہ عملی پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے۔شیخ نثار مہدی کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ واقعی خلوص نیت سے یہ منصوبہ مکمل کرنا چاہتی ہے تو رواں ماہ کے اندر تعمیراتی کام مکمل کیا جائے۔ ان کے مطابق دسمبر تک کام مکمل کرنے کا دعویٰ عوام کو طفل تسلی دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اے سی شگر بروقت اور سنجیدگی کے ساتھ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں تو عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے، مگر اب تک کے اعلانات نے لوگوں میں بے اعتمادی بڑھا دی ہے۔خطاب کے دوران شیخ نثار مہدی نے موسمِ سرما میں بجلی کی طویل بندش پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے محکمہ برقیات کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں لوڈشیڈنگ پہلے ہی مشکلات سے دوچار عوام کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہے، اس لیے محکمہ فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے۔ نمازِ جمعہ کے اجتماع میں موجود عوام نے بھی ان مسائل پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات دور کی جا سکیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

دن بھر کی اہم خبروں کی لنک ملاحظہ فرمائیں..’

ناول: کزن دوست، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ

سینیٹ نے آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل منظور کرلیے

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات

urdu news update, Serious Concern about lamsa road

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ، لمسہ روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر اور حکومتی اعلانات پر شدید تحفظات ہیں، نائب امام جمعہ شیخ نثار مہدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں