شگر ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت ژھے تھنگ کمیٹی کا اجلاس، لینڈ ریفارم ایکٹ کے تحت ژھے تھنگ کی تقسیم کے امور پر تفصیلی گفتگو
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت ژھے تھنگ کمیٹی کا اجلاس.ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی زیر صدارت ژھے تھنگ کمیٹی شگر کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر افس شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں لینڈ ریفارم ایکٹ کے تحت ژھے تھنگ کی تقسیم کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ژھے تھنگ کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور حقدار مواضعات کی فائنل نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ مواضعات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ولیج ویریفیکیشن کمیٹیوں کو فائنل کریں تاکہ تصدیقی عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر کمیٹی ممبران نے ڈی سی شگر کی اس معاملے میں خصوصی دلچسپی اور فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ژھے تھنگ کی تقسیم کا عمل شفاف اور مؤثر طریقے سے پایۂ تکمیل تک پہنچے گا۔
urdu news update, review Land Reform Act Allocation Matters
قوموں کا زوال کرپشن سے شروع ہوتا، یاسر دانیال صابری
کلاس روم کی خاموش زیادتی، طالب علم شکیل حسین نمل یونیورسٹی، کراچی کیمپس
گیمبلنگ ایپ کی تشہیر، رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور




