خبریں خبر نیوز report landscape 1768965514304 0

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چپورسن ہنزہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چپورسن ہنزہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، امدادی اشیا کی بڑی کھیپ روانہ کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی زاکر حسین کی ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) نے چپورسن کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سامان روانہ کر دیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری غیر خوراکی اشیاء شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں سخت سرد موسم اور دشوار گزار راستوں کے باوجود امدادی سامان کی بروقت ترسیل اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہی ہیں۔ جی بی ڈی ایم اے نے متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔مزید برآں، مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں میں تعاون کریں اور متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مدد فراہم کریں۔ ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن وسائل استعمال کرتے ہوئے متاثرین تک امداد پہنچانے کو یقینی بنا رہی ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

Urdu news update Relief Operations Continue in Earthquake-Affected Areas

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چپورسن ہنزہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں