شگر وادیٔ اسکولی کے حالیہ متاثرین کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ شگر اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ریلیف سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!شگر وادیٔ اسکولی کے حالیہ متاثرین کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ شگر اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ریلیف سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ شدید سردی اور مشکل حالات میں گھرے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے، جس کا مقصد انہیں فوری ریلیف مہیا کرنا ہے۔ امدادی کارروائی کے دوران تحصیلدار شگر قاضی ممتاز، پاک فوج کے افسران، مقامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم موجود تھی۔ تقسیم کیے گئے سامان میں گرم کپڑے، کمبل، راشن اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں، جن کی فوری فراہمی سے متاثرین نے سکھ کا سانس لیا۔تحصیلدار شگر قاضی ممتاز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادیٔ اسکولی جیسے دور افتادہ علاقے میں عوام کی مدد کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ پاک فوج کے تعاون سے یہ ریلیف سرگرمیاں ممکن ہوئیں، اور مشکل وقت میں اداروں کا یہ اشتراک متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کا باعث ہے۔ متاثرہ عوام نے بھی حکومتی اداروں اور پاک فوج کے اس مشترکہ فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا عملی ثبوت ہیں اور مشکل حالات میں ان اداروں کی موجودگی عوام کے حوصلے بلند کرتی ہے۔ ریلیف آپریشن آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے تاکہ مزید متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔
urdu news update, Relief Efforts Begin in Skoli Valley Shigar
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع




