urdu news update, Punjab govt introduce health card 0

پنجاب: کینسر اور دل کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور: پنجاب میں کینسر اورکارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کینسراورکارڈیک سرجری کے لیےخصوصی کارڈ لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کینسر اور دل کے مریضوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی، مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ پر 10 لاکھ تک علاج پر خرچ کرسکےگا جب کہ پہلے مرحلےمیں 45 ہزارمریض اس کارڈ سے علاج کروا سکیں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ چیف منسٹرکارڈیک سرجری پروگرام کارڈ پر مفت سرجری کی جائے گی، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائےکینسرٹریٹمنٹ کا اوپی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31جنوری تک فعال کرنےکی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Punjab govt introduce health card

تھیسس اور پروجیکٹ ڈیفنس اپڈیٹ کالج آف ایجوکیشن فار ویمن اسکردو ، کامیاب طلبہ اور ان کے تحقیقی موضوعات

شگر توحید ماڈل اسکول وزیرپور شگر میں سالانہ تقسیم انعامات 2025 کا اختتام

شگر قائد ملت جعفریہ آغا راحت الحسینی کی حکم پر شگر میں بھی امام زمانہ کی شان میں گستاخی اور گلگت کے لاپتہ نوجوان کے خلاف شگر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنا

50% LikesVS
50% Dislikes

پنجاب: کینسر اور دل کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں