urdu news update, Public-Friendly Former Officer 0

عوام دوست سابق آفیسر بشارت حسین خالو اور نوجوان عارف حسین کے انتقال پر انجمن امامیہ بلتستان کا اظہارِ تعزیت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عوام دوست سابق آفیسر بشارت حسین خالو اور نوجوان عارف حسین کے انتقال پر انجمن امامیہ بلتستان کا اظہارِ تعزیت
سکردو بلتستان کی ہر دلعزیز، نہایت شریف النفس، عوام دوست آفیسر اور سابق ڈپٹی کمشنر جناب بشارت حسین (خالوپہ) اور نامور ذاکرِ اہلِ بیتؑ حاجی شمشیر (رگیایول) کے جواں سال فرزند عارف حسین کے افسوسناک انتقال پر انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی اور کابینہ کے تمام اراکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انجمنِ امامیہ بلتستان کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم بشارت حسین خالو اپنی شرافت، دیانت، عوام دوستی اور اعلیٰ اخلاق کی بدولت بلتستان کے عوام کے دلوں میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے، جبکہ مرحوم عارف حسین ایک نیک سیرت، بااخلاق اور خوش اخلاق نوجوان تھے جن کے انتقال سے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورا علاقہ سوگوار ہے۔ مرحومین کی وفات پر سکردو کی فضا غمزدہ ہے اور علاقے کی سیاسی، سماجی، علمی و مذہبی شخصیات کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر آغا سید باقر الحسینی اور کابینہ اراکین نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
جاری کردہ:
آغا زمانی سیکریٹری نشرو اشاعت انجمنِ امامیہ بلتستان
عوام دوست سابق آفیسر بشارت حسین خالو اور نوجوان عارف حسین کے انتقال پر انجمن امامیہ بلتستان کا اظہارِ تعزیت
urdu news update, Public-Friendly Former Officer

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ولادتِ باسعادت امام حسینؑ اور پیغامِ حریت، شبیر حسین

کراچی گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد، جاں بحق افرادکی تعداد 61 ہوگئی

>گلگت ضلع ہنزہ کی وادی چپورسن میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے نگران وزیر داخلہ، نگران وزیر جنگلات اور نگران وزیر مواصلات و تعمیرات (C&W) پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ

50% LikesVS
50% Dislikes

عوام دوست سابق آفیسر بشارت حسین خالو اور نوجوان عارف حسین کے انتقال پر انجمن امامیہ بلتستان کا اظہارِ تعزیت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں