urdu news update, PTI GB General Secretary Muhammad Saleem Strongly Condemn 0

اسلام آباد میں ایک بگڑے ہوئے نوجوان کی گاڑی کی ٹکر سے بلتستان کی بیٹی اور اس کی ساتھی کے سفاکانہ قتل کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں، وزیر محمد سلیم جنرل سیکریٹری، پی ٹی آئی گلگت بلتستان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد میں ایک بگڑے ہوئے نوجوان کی گاڑی کی ٹکر سے بلتستان کی بیٹی اور اس کی ساتھی کے سفاکانہ قتل کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں، وزیر محمد سلیم جنرل سیکریٹری، پی ٹی آئی گلگت بلتستان
اسلام آباد میں ایک بگڑے ہوئے نوجوان کی گاڑی کی ٹکر سے بلتستان کی بیٹی اور اس کی ساتھی کے سفاکانہ قتل کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ اس دل خراش واقعے نے پورے خطے کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور ہم ریاستی اداروں سے فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ انصاف کے منتظر ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ قاتلوں کے خلاف کی گئی پیش رفت پر قوم کو فوراً اعتماد میں لے اور اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت، سیاسی مداخلت یا پردہ پوشی سے گریز کرے۔ انصاف کی راہ میں معمولی کوتاہی بھی ناقابلِ قبول ہے۔
مین اسٹریم میڈیا اور ملکی سیاسی قیادت کی خاموشی نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ اسے ظلم میں شراکت کے مترادف ہے۔ قاتل کسی بااثر خاندان یا سیاسی پشت پناہی کا حامل کیوں نہ ہو اسے قانون کی گرفت سے فرار کا کوئی راستہ نہیں دیا جانا چاہیے۔ سوگوار خاندان پر دباؤ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش قابلِ مذمت ہی نہیں بلکہ ریاستی رٹ کے خلاف ہے۔ ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کے حصول تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
وزیر محمد سلیم
جنرل سیکریٹری، پی ٹی آئی گلگت بلتستان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, PTI GB General Secretary Muhammad Saleem Strongly Condemn

اسلام آباد میں اوباش نوابزادہ کے ہاتھوں بلتستان کی بیٹی اور اسکی سہیلی کے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سابق اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم

کراچی میں نوپارکنگ میں گاڑیوں کو ڈرونز اور اسکینرز سے ای چالان کئے جائیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کا اعلان

پاکستانی شہری فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اسلام آباد میں ایک بگڑے ہوئے نوجوان کی گاڑی کی ٹکر سے بلتستان کی بیٹی اور اس کی ساتھی کے سفاکانہ قتل کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں، وزیر محمد سلیم جنرل سیکریٹری، پی ٹی آئی گلگت بلتستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں