شگر قائد ملت جعفریہ آغا راحت الحسینی کی حکم پر شگر میں بھی امام زمانہ کی شان میں گستاخی اور گلگت کے لاپتہ نوجوان کے خلاف شگر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر قائد ملت جعفریہ آغا راحت الحسینی کی حکم پر شگر میں بھی امام زمانہ کی شان میں گستاخی اور گلگت کے لاپتہ نوجوان کے خلاف شگر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنا دیا گیا۔ گستاخانہ مواد کے مجرم کی گرفتاری اور ایک لاپتہ نوجوان کی بازیابی کے مطالبے کے ساتھ بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ حسینی چوک سے شروع ہونے والی ریلی کی قیادت شیخ نثار مہدی حیدری نائب امام جمعہ ، شیخ محمد علی اور آخوند ظہیر عباس نے کی۔ مقررین نے انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “گستاخ زمانہ کو جان بوجھ کر گرفتار نہیں کیا جا رہا۔ اخوند ظہیر نے کہا کہ اگر گرفتار شدہ افراد رہا نہ کیے گئے تو اس کی ذمہ داری گلگت بلتستان حکومت، پولیس اور متعلقہ اداروں پر ہوگی۔ شیخ محمد علی گلاب پور نے کہا کہ “ہم GB کو بلوچستان جیسی صورتحال اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ جبکہ چھورکاہ میں علماء امامیہ کی جانب سے ایک اور احتجاجی اجتماع ہوا، جس میں مقامی علماء شیخ زکاوت، شیخ غلام عباس اور شیخ احمد نے خطاب کیا۔ انہوں نے گلگت میں نوجوان فیصل عباس کی لاپتہ گی اور امام زمانہؑ کی گستاخی کے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے نوجوان کی فوری بازیابی اور گستاخ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، اور خبردار کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو مرکزی قیادت کے حکم پر مزید سخت احتجاجی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس احتجاج میں تقریباً 250 افراد شامل تھے، جس کے دوران شاہراہ کے دو مقامات عارضی طور پر بند رہے۔ مقررین نے یکساں طور پر گستاخ زمانہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ موجودہ نظام عدل اور قانون کی ناکامی پر سخت تنقید کی۔ نوجوانوں کی لاپتہ گی یا گرفتاری اور مسلح افراد کی آزادانہ حرکت کے درمیان تضاد پر سوال اٹھایا۔ بلوچستان جیسی صورت حال کے گلگت بلتستان میں پھیلنے کے خطرے سے آگاہ کیا۔
urdu news update, Protests and Sit-ins in Shigar
شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ کیسے تبدیل کروائیں؟ نادرا نے ہدایات جاری کر دیں
سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک




