پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمٰن سے ایک نہایت مفید، بامقصد اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ وزیر تطہیر شگری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمٰن سے ایک نہایت مفید، بامقصد اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ وزیر تطہیر شگری
اس موقع پر جناب حافظ حفیظ الرحمٰن نے وزیر تطہیر شگری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع شگر کے صدر طاہر شگری اور چیئرمین مہدی بھی ساتھ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے، عوامی مسائل اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قائدین کی رہنمائی میں پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرنے اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ان شاء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی آواز بن کر ان کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
urdu news update, Productive and Cordial Meeting