urdu news update, Orders Early Disposal of Cases 0

شگر ڈی پی او شگر وزیر نیک عالم کے زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈی پی او شگر وزیر نیک عالم کے زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات, ڈسٹرکٹ پولیس آفس شگر میں ڈی پی او شگر وزیر نیک عالم کے زیرِ صدارت ایک اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عطاءاللہ خان، ایس ڈی پی او شگر زمان شگری، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیشرفت اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او شگر نے اس موقع پر ہدایت دی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد، شفاف اور میرٹ پر نمٹایا جائے تاکہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے تمام پولیس افسران کو تاکید کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے، کیونکہ پولیس کا شائستہ رویہ عوام کے اعتماد کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اجلاس میں متعلقہ افیسران نے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق بریفنگ بھی دی اور درپیش مسائل سے ڈی پی او شگر کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او شگر نے افیسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Orders Early Disposal of Cases

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد بطور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک بہترین منتظم ثابت ہوں گے، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان

ن لیگ، پیپلز پارٹی اور منحرفین کے ٹولے نے گلگت بلتستان میں سیاست اور حکمرانی کو ایک بار پھر سنگین مذاق بنا دیا ہے امتیاز علی تاج صوبائی سیکرٹری اطلاعات ، پی ٹی آئی گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ڈی پی او شگر وزیر نیک عالم کے زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں