urdu news update, Opposition Leader GB Assembly 0

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم کا بی ایس ایف کا مرکزی صدر اور قائد بالاورستان نیشنل فرنٹ و ممبر اسمبلی نواز خان ناجی سے ملاقات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر احتشام شگری اور پنجاب ڈویژن کے صدر عون بلتستانی نے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظمی، قائد بالاورستان نیشنل فرنٹ و ممبر اسمبلی نواز خان ناجی سے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال، نگراں سیٹ اپ، اور نوجوانوں کی نمائندگی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں بھرپور نمائندگی ملنی چاہیے تاکہ مستقبل کی قیادت باشعور، تعلیم یافتہ اور عوام دوست ہو۔

اس موقع پر میثم کاظمی اور نواز خان ناجی نے بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی طلباء و نوجوانوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بی ایس ایف کے طلباء لیڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم مستقبل میں بھی خطے کے سیاسی، تعلیمی، اور سماجی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔تنظیم کو مذید فحال کرنے اور بلتستان کو متحد کرنے کا یہ مشن جاری رہے گا۔

مرکزی نشر و اشاعت ٹیم بی ایس ایف
urdu news update, Opposition Leader GB Assembly

کتابیں ہماری بہترین دوست کیوں ہیں ، عالیہ پروین پبلک سکول اینڈ کالج سکردو

دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو بند کمروں سے نکل کر فیصلے کرنا ہونگے: وزیر اعلیٰ پختونخوا

شگر نو تعینات ڈی پی او شگر ایس پی وزیر نیک عالم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کا بی ایس ایف کا مرکزی صدر اور قائد بالاورستان نیشنل فرنٹ و ممبر اسمبلی نواز خان ناجی سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں