شگر ، پاکستان سسٹین ایبل ڈویپلمنٹ فورم کے زیر اہتمام خواتین کیلئے ڈیجیٹل سکیورٹی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ، پاکستان سسٹین ایبل ڈویپلمنٹ فورم کے زیر اہتمام خواتین کیلئے ڈیجیٹل سکیورٹی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد سرینا شگر میں کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوان خواتین نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران مختلف ماہرین اور مقررین نے ڈیجیٹل سکیورٹی اور آن لائن دنیا میں خواتین کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیل سے بات کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جہاں دنیا تیزی سے ڈیجیٹل ہو رہی ہے، وہاں خواتین خصوصاً نوجوان لڑکیاں مختلف سائبر کرائمز جیسے بلیک میلنگ، ہراسگی اور دیگر آن لائن خطرات کا سامنا کر رہی ہیں۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل سکیورٹی کی اہمیت بڑھ چکی ہے اور اس کے بغیر خواتین کا آن لائن ماحول میں محفوظ رہنا ممکن نہیں۔ اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ زیادہ تر خواتین بلیک میلنگ اور ہراسگی کے خوف سے خاموش رہتی ہیں اور عزت بچانے کے لیے ایسے مسائل کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔ تاہم، اس رویے کے نتیجے میں کئی خواتین کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں زندگی کے خاتمے تک کے واقعات شامل ہیں۔ سیمینار میں بتایا گیا کہ ان مسائل کا حل سائبر کرائمز کے خلاف حکومتی اقدامات اور قانون کے تحت ممکن ہے۔ سائبر کرائمز کے بارے میں آگاہی اور شکایت کے درست طریقہ کار پر بھی بات کی گئی، تاکہ خواتین ان مسائل کا سامنا کرنے کے بجائے اپنے حقوق کا دفاع کر سکیں۔ مقررین نے خواتین کو حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور اس عمل میں اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔ سائبر کرائمز کے حوالے سے قانونی اقدامات اور پولیس کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا تاکہ خواتین کو ان مسائل کے حل کے لیے موثر مدد مل سکے۔ آخر میں، اس سیمینار کا مقصد خواتین میں ڈیجیٹل سکیورٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ وہ اپنی آن لائن سرگرمیوں کو محفوظ طریقے سے انجام دے سکیں اور کسی بھی قسم کے آن لائن خطرات کا مقابلہ کر سکیں۔ماہرین کا کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانی چاہیے اور آن لائن دنیا میں درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے۔ اس سیمینار کا انعقاد ایک بہت اہم قدم ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سکیورٹی کے حوالے سے مزید آگاہی اور تربیت کی ضرورت ہے تاکہ خواتین اپنے حقوق کا دفاع کر سکیں اور محفوظ رہ سکیں۔
urdu news update, One-Day Seminar on Digital Security
قوموں کا زوال کرپشن سے شروع ہوتا، یاسر دانیال صابری
کلاس روم کی خاموش زیادتی، طالب علم شکیل حسین نمل یونیورسٹی، کراچی کیمپس
گیمبلنگ ایپ کی تشہیر، رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور




