urdu news update, Newly Appointed DPO Shigar 0

شگر نو تعینات ڈی پی او شگر ایس پی وزیر نیک عالم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر نو تعینات ڈی پی او شگر ایس پی وزیر نیک عالم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شگر کی ایس پی افس شگر آمد پر ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر شگر عطاءاللہ خان اور ایس ڈی پی او سٹی زمان شگری کے ہمراہ پولیس افیسران نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کرکے پولیس افسران اور سٹاف کیساتھ ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان اور ڈی ائی جی پولیس بلتستان ریجن کے وژن کے عین مطابق فرائض منصبی کی انجام دہی ہو گی۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام الناس کو انصاف ان کے دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی پولیس فورس میں ہر ایک اہلکار پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہر ایک اہلکار اپنے فرائض پوری ایمانداری کیساتھ نبھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ امن اور ملک دشمنوں کو مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ان عناصر کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی منشیات فروشوں جرائم پیشہ عناصر اور سماجی ومعاشرتی برائیوں میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے پولیس کیجانب سے سخت کاروائیاں ہوگی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Newly Appointed DPO Shigar

کہانی ، کزن دوست ، شمائل عبداللہ

دیوار پھلانگ کر، دروازہ توڑ کر داخل ہونے والے جانور — پابندی لازم! اڈیوکیٹ کلثوم ایلیاء شگری

ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں‘، آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے دلچسپ ریمارکس

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر نو تعینات ڈی پی او شگر ایس پی وزیر نیک عالم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں