سال نو پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، متعدد افراد زخمی
رپورٹ 5 سی این نیوز
سال نو پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، متعدد افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث 16 افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی،گولیمار، فائیواسٹار اور نیوسبزی منڈی سمیت مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے شہری زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں اسلحےکی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمرے اڑانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق لیاقت آباد، شریف آباد، عزیزآباد، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ڈرون اڑانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائےگا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمرے فراہم کیے گئے ہیں۔
Urdu news update, New Year incident




