شگر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، کوہل کلاں واگزار، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شگر کی سربراہی میں شگر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، کوہل کلاں واگزار، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شگر کی سربراہی میں شگر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں مرہ پی کی آبادی کو پانی فراہم کرنے والی اہم آبی گزرگاہ کوہل کلاں پر بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کے دوران تجاوزات کی زد میں آنے والی اراضی، غیر قانونی دیواریں اور سینکڑوں درخت موقع پر کاٹ کر واگزار کرا لیے گئے، تاکہ پانی کی بلا رکاوٹ فراہمی اور عوامی راستوں کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل نے آپریشن کی براہِ راست نگرانی کی، جبکہ نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر اور متعلقہ فیلڈ اسٹاف بھی موقع پر موجود رہا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد، آبی وسائل کے تحفظ اور سرکاری اراضی کی بحالی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا، اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شگر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، کوہل کلاں واگزار، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر شگر کی سربراہی میں شگر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری
urdu news update Major Anti-Encroachment Operation in Shigar
صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیر اعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے




