اسلام آباد : حکومت گلگت بلتستان اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (Navttc) کے مابین گلگت بلتستان کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد : حکومت گلگت بلتستان اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (Navttc) کے مابین گلگت بلتستان کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد : حکومت گلگت بلتستان اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (Navttc) کے مابین گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی و تکنیکی تربیت کی فراہمی کے لئے گلگت بلتستان ہاوس اسلام آباد میں ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
مفاہمتی یاداشت پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن ( ر) مشتاق احمد اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عامر جان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان حکومت کے سینئر وزیر برائے سیاحت و خوراک غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ناصر علی خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی، سیکریٹری فنانس عزیز احمد جمالی سمیت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے سینئر عہدیدارن بھی موجود تھے۔
اس مفاہمتی یاداشت کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے گلگت بلتستان سےفنی اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کا کوٹہ دوگنا کرنے سمیت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (Navttc) کی جانب سے دیگر شعبوں میں بھی تربیت حاصل کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (Navttc) گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے فنی تربیت اور تکنیکی مہارت حاصل کرنے کیلئے ایک خصوصی منصوبہ بھی شروع کریگا تاکہ خطے کے نوجوان فنی و تکنیکی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے حصول سے اندرون اور بیرون ملک میں روزگار کے بیش بہا مواقع سے مستفید ہو سکیں۔
مزید بر آں، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (Navttc) گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے اندورن و بیرون ملک روزگار کے مواقع یقینی بنانے کیلئے مختلف تکنیکی شعبوں میں بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کیلئے بھی معاونت فراہم کریگا۔
حکومت گلگت بلتستان اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (Navttc) کے مابین فنی اور پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کے شعبوں میں شراکت داری سے خطے کے نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تکنیکی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے حصول میں مدد ملے گی اور وہ جدید مہارتوں کی حامل ٹریننگ اور سرٹیفیکیشن کے حصول کے بعد بہتر روزگار اور خود روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے قابل ہونگے اور گلگت بلتستان کو مستقبل میں ہنر مند افرادی قوت دستیاب ہوگی جو صوبے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔
urdu news update, ISLAMABAD: Signing of an important Memorandum of Understanding between the Government of Gilgit-