شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس، ایس پی شگر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر شگر سمیت ضلعی کمیٹی کے دیگر اراکین نے شریک
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی صدارت میں انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی شگر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر شگر سمیت ضلعی کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع شگر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 02 فروری 2026 سے کیا جائے گا، جس کے دوران 13 ہزار 127 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے 88 موبائل ٹیمیں، 21 فکسڈ ٹیمیں اور 4 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ضلع کا کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے قومی مشن میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ضلع شگر کو پولیو فری ضلع بنایا جا سکے۔
urdu news update, Important Polio Campaign
لاہور یونیورسٹی آف لاہور میں خودکشی کا معاملہ، 21 سالہ طالبہ بالاخر ہوش میں آگئیں




