شگر پولیس لیزان کمیٹی کا اہم اجلاس، امن و امان کی بہتری پر مشاورت, ایس پی شگر وزیر نیک عالم کی زیرِ صدارت پولیس لیزان کمیٹی کا ایک اہم اجلاس
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر پولیس لیزان کمیٹی کا اہم اجلاس، امن و امان کی بہتری پر مشاورت, ایس پی شگر وزیر نیک عالم کی زیرِ صدارت پولیس لیزان کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ایس پی آفس شگر میں منعقد ہوا، جس میں ضلع شگر کی مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے پولیس لیزان کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور پولیس و عوام کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پولیس لیزان کمیٹی کے اراکین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے ایس پی شگر کو آگاہ کرتے ہوئے قیمتی تجاویز اور مشورے پیش کیے۔اس موقع پر پولیس لیزان کمیٹی کے اراکین نے یقین دلایا کہ وہ عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے امن و امان کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی شگر وزیر نیک عالم نے پولیس لیزان کمیٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ عوامی نمائندوں اور پولیس کے باہمی تعاون سے ہی معاشرے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں عملی اقدامات کیے جائیں گے
urdu news update, Important Meeting of Shigar Police
ادب، تنظیم اور عالمی اُردو تحریک ، سلیم خان سے خصوصی گفتگو، یاسمین اختر ریسرچ اسکالر گوجرہ، پاکستان




