urdu news update, Important Meeting in Shigar on Fair Electricity Distribution 0

شگر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور، تحصیلداران، نائب تحصیلداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کی منصفانہ تقسیم، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بھاری برقی آلات (Heavy Electrical Appliances) کے بے جا استعمال کی روک تھام سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر نے کہا کہ بعض علاقوں میں غیر متوازن استعمال اور غیر قانونی کنکشنز کے باعث بجلی کی کمی اور غیر منصفانہ تقسیم کے مسائل جنم لے رہے ہیں، جنہیں فوری طور پر حل کیا جانا ناگزیر ہے۔انہوں نے ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور کو ہدایت کی کہ بجلی کی فراہمی کا شفاف اور منصفانہ نظام یقینی بنایا جائے، جبکہ ہیٹرز، گیزرز اور دیگر بھاری برقی آلات کے غیر ضروری استعمال اور غیر مجاز کنکشنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مزید برآں، عوامی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ شہری توانائی کے مؤثر استعمال اور بجلی کی بچت کی اہمیت سے آگاہ ہوسکیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ واٹر اینڈ پاور اور ریونیو عملہ مشترکہ طور پر بجلی کی تقسیم کے نظام کی نگرانی کرے گا، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Important Meeting in Shigar on Fair Electricity Distribution

شگر آرندو اور بیسل میں محکمہ صحت شگر کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیرجان کی ہدایت پر یونین کونسل باشہ کے آخری دیہات آرندو اور بیسل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر میں بجلی کی منصفانہ تقسیم اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر شگر فیصل حیات گوندل کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں