شگر میں نگران وزیرِ صحت ڈاکٹر نیاز علی نے رورل ہیلتھ سنٹر شگر، رورل ہیلتھ سنٹر گلاب پور اور ڈی ایچ او آفس شگر کا تفصیلی دورہ,
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر, نگران وزیرِ صحت گلگت بلتستان ڈاکٹر نیاز علی کا شگر کے صحت مراکز کا تفصیلی دورہ، سہولیات کا جائزہ, شگر میں نگران وزیرِ صحت ڈاکٹر نیاز علی نے رورل ہیلتھ سنٹر شگر، رورل ہیلتھ سنٹر گلاب پور اور ڈی ایچ او آفس شگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ڈویژن ڈاکٹر اشرف کریمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آر ایچ سی شگر پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر بشیر جان اور دیگر ڈاکٹروں نے نگران وزیرِ صحت کا استقبال کیا اور انہیں رورل ہیلتھ سنٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا۔ نگران وزیرِ صحت نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا، جبکہ ڈی ایچ او شگر اور ہسپتال کے عملے نے انہیں مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔
دورے کے دوران نگران وزیرِ صحت نے ہسپتال میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی، ان کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں نگران وزیرِ صحت نے آر ایچ سی گلاب پور کا دورہ کیا جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طاہر شگری نے ان کا استقبال کیا اور گلاب پور میں صحت کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے میڈیکل آفیسر کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی، جس پر نگران وزیرِ صحت نے فوری طور پر آر ایچ سی گلاب پور میں میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کا اعلان کیا۔اس کے بعد ڈی ایچ او آفس شگر میں ضلع شگر میں صحت کی مجموعی صورتحال، سہولیات اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر بشیر جان نے نگران وزیرِ صحت کو صحت مراکز کی کارکردگی، وسائل اور عملے کی کمی سمیت دیگر چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان عمران ندیم نے ادارے کی جانب سے ادویات نگران وزیرِ صحت کے حوالے کیں، جو ضلع شگر کے دور افتادہ علاقوں میں فراہم کی جائیں گی۔ نگران وزیرِ صحت ڈاکٹر نیاز علی نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں معیاری صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
urdu news update, Health Center Rural Health shigar
ملک کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
سفارش کا نظام ہمارے اداروں میں ، یاسر دانیال صابری
فکرِ فردا ، خوف کی زنجیر یا شعور کی پرواز؟ یاسمین اختر طوبیٰ، ریسرچ اسکالر، گوجرہ پاکستان




