urdu news update, gul Plaza Karachi 0

کراچی گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد، جاں بحق افرادکی تعداد 61 ہوگئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد، جاں بحق افرادکی تعداد 61 ہوگئی، کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والےگل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، میزنائن فلور سے مزید 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد 61 ہوگئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملبہ ہٹانےکا کام روک دیا گیا ہے، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ گل پلازہ میں آگ لگنےکے بعد لوگوں نے خود کو بچانےکے لیے دکان میں بندکرلیا تھا، ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔ دکان سے ہم نے خود 14 افراد کی باقیات نکالی ہیں، دکان مالک، کراکری دکان کے مالک سلمان کا کہنا ہےکہ دکان سے ہم نے خود 14 افراد کی باقیات نکالی ہیں، ہماری دکان میزنائن فلور پر ہے، واقعے کے وقت ہمارے کزن اور ملازمین بھی تھے، دکان میں بڑی تعداد میں خواتین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس اب تک دو دکانوں سے 21 باقیات لائی گئی ہیں، ہم ابھی کنفرم نہیں کرسکتے ہیں کہ یہ 21 لاشیں ہی ہیں یا کتنے افراد کی باقیات ہوسکتی ہیں، آج صبح سے سول اسپتال میں صرف باقیات ہی لائی گئی ہیں۔دوسری جانب حادثے میں تین مزید لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جب کہ 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, gul Plaza Karachi

گلگت ضلع ہنزہ کی وادی چپورسن میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے نگران وزیر داخلہ، نگران وزیر جنگلات اور نگران وزیر مواصلات و تعمیرات (C&W) پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ

غذر، ہنزہ، اشکومن اور دیگر علاقوں کے زلزلہ متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور ہلالِ احمر گلگت بلتستان/پاکستان اس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چیئرمین ہلالِ احمر گلگت بلتستان عمران ندیم

50% LikesVS
50% Dislikes

کراچی گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد، جاں بحق افرادکی تعداد 61 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں